انجیل کا پیغام
| پیدائش: 1:1 | “خدا نے ابتدا میں زمین و آسمان کو پیدا کیا” |
| رومیوں: 23:3 | “اس لیے کہ سب نے گنا ہ کیا اور خدا کے جلال سے محروم ہیں “ |
| یوحنا: 34:8 | “یسوع نے انہیں جواب دیا میں تم سے سچ کہتا ہو ں کہ جو کوئی گناہ کرتا ہے گناہ کا غلام ہے” |
خدانے ہمیں بنایا لیکن ہم اسے نہیں جانتے اور اس سے دور ہیں کیونکہ ہماری زندگی گناہ آلود ہے۔ ہماری زندگیوں کا خدا کے بغیر نہ تو کوئی معنی ہے اور نہ مقصد۔ ہماری روحانی اور جسمانی دونوں زندگیوں کا انجام موت ہے۔ روحانی موت کا مطلب ہے خدا سے دوری اور جسمانی موت جسم کی تباہی ہے۔اگر ہم اپنے گناہ میں مر جاتے ہیں تو روحانی طور پر خدا سے الگ ہوجاتے ہیں اور ہمارا انجام جہنم ہے۔ ہم کس طرح اپنے گناہوں سے بچ سکتے ہیں اور خداوند کی طرف رجوع کر سکتے ہیں؟ہم اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے لیکن ایک گناہ گار شخص کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنے تائیں گناہوں سے بچا سکے (بالکل ایسے ہی جیسے کوئی ڈوبتا ہوا شخص اپنے آپ کو نہیں بچا سکتا(بالکل ایسے ہی جیسے کوئی ڈوبتا ہوا شخص اپنے آپ کو نہیں بچا سکتا۔ ناہی دوسرے ہمیں بچا سکتے ہیں کیونکہ ہم سب گناہ آلودہ ہیں (جیسے ایک ڈوبتا ہوا شخص دوسرے ڈوبنے والے کو نہیں بچا سکتا۔ دونوں کو مدد کی ضرورت ہے)۔ ہمیں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو بغیر گناہ کے اور پاک ہو۔ (جو کہ ڈوب نہ رہا ہو) کہ ہمیں ہمارے گناہوں سے بچائے۔ صرف ایک پاک شخص ہی ہمیں بچا سکتا ہے۔ ہم کس طرح اس گناہ آلودہ دنیا میں گناہوں سے پاک شخص کو تلاش کرسکتے ہیں؟
| رومیوں: 23:6 | “کیونکہ گناہ کی مزدوری موت ہے مگر خدا کی بخشش ہمارے خداوند مسیح یسوع میں ہمیشہ کی زندگی ہے۔” |
| یوحنا: 16:3 | “کیونکہ خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے “ |
| متی: 23:1 | “دیکھو ایک کنواری حاملہ ہوگی اور بیٹا جنے گی اور اس کا نام عمانوایل رکھیں گے”جس کا مطلب ہے خدا ہمارے ساتھ |
| یوحنا: 23:8 | “اس نے ان سے کہا تم نیچے کے ہو میں اوپر کا ہوں۔ تم دنیا کے ہو میں دنیا کا نہیں ہوں “ |
| مرقس: 11:1 | “اور آسمان سے آواز آئی تو میرا پیارا بیٹا ہے تجھ سے میں خوش ہوں “ |
| یوحنا: 36:8 | “پس اگر بیٹا تمہیں آزاد کریگا تو تم واقعی آزاد ہوگے” |
| یوحنا: 3:3 | “یسوع نے جواب میں اس سے کہا کہ میں تجھ سے سچ کہتا ہوں کہ جب تک کوئی نئے سرے سے پیدا نہ ہو وہ خدا کی بادشاہی کو نہیں دیکھ سکتا” |
| یوحنا: 12:1 | “لیکن جتنوں نے اسے قبول کیا اس نے انہیں خدا کے فرزند بننے کا حق بخشا یعنی انہیں جو اسکے نام پر ایمان لاتے ہیں “ |
خدا جس نے ہمیں پیدا کیا ہے اور ہم سے بے پناہ محبت کرتا ہے اس نے ہمیں ایک حل بتایا ہے۔ اپنی عظیم محبت کے ناطے اس نے اپنے بیٹے یسوع کو اس دنیا میں بھیجا کہ وہ ہمارے گناہوں کے بدلے جان دے۔ یسوع پاک ہے کیونکہ وہ اس دنیا سے نہیں جب وہ دنیا میں تھا تو گناہ کرنے کے لیے شیطان سے آزمایا گیا۔ اس کے کاموں سے آسمانی خدا خوش ہوا۔ یسو ع نے ہمارے گناہ اپنے اوپر لے لیے اور صلیب پر ہمارے گناہوں کی خاطر جان دی۔ وہ ہماری زندگیوں کے لیے نجات دہندہ ہے۔ (یسوع ہمیں بچا سکتا ہے کیونکہ وہ ڈوب نہیں رہا ہے) خداوند یسوع مسیح کی صلیب پر موت کا مقصد ہمارے گناہوں کی قیمت ادا کرنا تھا۔ اور اس طرح ہم اپنے گناہوں سے چھٹکارہ پاک خدا کے ساتھ اس عظیم رشتے کو دوبارہ قائم کرسکتے ہیں جو کہ ٹوٹ چکا تھا۔ ہم روحانی موت سے بچ گئے۔ (جس کے باعث ہم خدا سے علیحدہ ہوگئے تھے) یہ سب خداوند کی قدرت کے باعث ہوا یہ نیا رشتہ نئی پیدائش کہلاتا ہے۔ یہ نیا رشتہ ہماری پیدائش اور ہماری زندگی کے مقصد کو بحال کرتا ہے۔
| یوحنا:25:11 | “یسوع نے اس سے کہا قیامت اور زندگی تو میں ہوں جو مجھ پر ایمان لاتا ہے گو وہ مر جائے تو بھی زندہ رہے گا” |
| رومیوں 9:6 | “کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ مسیح جب مردو ں میں سے جی اٹھا ہے تو پھر نہیں مرنے کا۔ موت کا پھر اس پر اختیار نہیں ہونے کا” |
| اعمال: 24:2 | “لیکن خدا نے موت کے بند کھول کر اسے جلایا کیونکہ ممکن نہ تھا کہ وہ اس کے قبضے میں رہتا” |
| رومیوں:9:14 | “کیوں کہ مسیح اس لیے،موا اور زندہ ہوا کہ مردوں اورزندوں دونوں کا خدا ہو “ |
| اعمال: 11:1 | “اور کہنے لگے اے گلیلی مردو! تم کیوں آسمان کی طرف دیکھتے ہو؟ یہی یسوع جو تمہارے پاس سے آسمان سے اٹھایا گیا ہے اسی طرح پھر آئے گا جس طرح تم نے اسے آسمان پر جاتے دیکھا ہے” |
اس بات کی کیا گواہی کہ یسوع مسیح جو ہمارے گناہوں کی خاطر صلیب پر موا کہ آسمانی باپ نے قبول کیا۔ یہ گواہی یسوع مسیح کے موت سے زندہ ہونے جو خدا کی طرف سے تھا۔ مسیح کے اس طرح دوبارہ زندہ ہونے سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ مسیح نے موت پر فتح پائی ہے۔ (یا دوسرے معنوں میں موت کا اس پر کوئی اختیار نہیں ہے) اب چونکہ یسوع زندہ ہے۔ ہم بھی زندہ ہیں اس کی زندگی ہمیں زندگی دیتی ہے۔ کیونکہ یہ اس لیے بھی ہے کہ وہ مردوں میں سے زندہ ہو ا اور آج بھی زندہ ہے۔
| یوحنا: 9:10 | “دروازہ میں ہوں اگر کوئی مجھ سے داخل ہو تو نجات پائے گا” |
| یوحنا: 6:14 | “یسوع نے اس سے کہا کہ راہ اور حق اور زندگی میں ہوں۔ کوئی میرے وسیلے کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا “ |
| یوحنا: 24:8 | “اس لیے میں نے تم سے یہ کہا کہ اپنے گناہوں میں مرو گے کیونکہ اگر تم ایمان نہ لاؤ گے کہ میں وہی ہوں تو اپنے ہی گناہوں میں مرو گے” |
| اعمال : 12:4 | ” اور کسی دوسرے کے وسیلے سے نجات نہیں کیونکہ آسمان کے تلے آدمیوں کو کوئی دوسرا نام نہیں بخشا گیا جسکے وسیلے سے ہم نجات پاسکیں “ |
| رومیوں:13:10 | “کیونکہ جو کوئی خداوند کا نام لے گا نجات پائے گا” |
| رومیوں:11:10 | “چنانچہ کتاب مقدس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اس پر ایمان لائے گا وہ شرمندہ نہ ہوگا “ |
| رومیوں: 11:2 | “کیونکہ خدا کے ہاں کسی کی طرف داری نہیں “ |
| رومیوں: 22:3 | “یعنی خدا کی وہ راست بازی جو یسوع مسیح پر ایمان لانے سے سب ایمان لانے والوں کو حاصل ہوتی ہے کیونکہ کچھ فرق نہیں “ |
| رومیوں: 9:10 | “کہ اگر تو اپنی زبان سے یسوع کے خداوند ہونے کا اقرار کرے اور اپنے دل سے ایمان لائے کہ خدا نے اسے مردوں میں سے جلایا تو نجات پائے گا “ |
ہمارے گناہوں سے ہمیں کس طرح چھٹکارہ مل سکتا ہے اور ہم نئی زندگی کس طرح حاصل کرسکتے ہیں؟ یسوع پر ایمان لانے سے کہ وہ ہمارا خداوند اور نجات دہندہ ہے۔ اگر ہم اپنی گناہ آلود ہ زندگیوں پر پچھتائیں اور خداوند یسوع کو پکاریں کہ وہ ہمیں معاف کرے اور بچائے تو وہ ہمیں بچا سکتا ہے۔ یسوع خدا کا بیٹا ہے جو اس دنیا میں آیا کہ ہمارے گناہوں کی خاطر قربان ہو۔ زمین پر جو کوئی اس پر ایمان لاتا ہے خداوند سے معافی حاصل کرتا ہے۔ گناہوں سے نجات پاتا ہے۔ (دوذخ کی آگ سے بچ جاتا ہے) اور خداوند سے نئی زندگی حاصل کرتا ہے۔ خداوند کسی کا طرف دار نہیں۔ اس کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہم کس ملک کے رہنے والے ہیں، ہم کونسی زبان بولتے ہیں ہم امید سے ہیں یا کہ غریب، ہم مرد ہیں یا عورت، جوان ہیں یا بوڑھے یا کوئی اور جسمانی فرق۔ ہر کوئی جو خداوند یسوع کا اقرار کرتا ہے۔ نجات پاتا ہے۔
نیچے دی گئی یہ ایک دعا ہے اگر آپ نے یسوع کے پیچھے چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے تو آپ یہ دعا کریں۔
“اے آسمانی باپ تیرا شکر ہو کہ تونے اپنے اکلوتے بیٹے یسوع کو اس دنیا میں بھیجا کہ میرے گناہوں کے لیے موے۔ مجھے گناہوں سے بچا کر نئی آسمانی زندگی دے۔ میں اپنے گناہوں پر افسردہ ہوں اور اپنے گناہوں کی معافی چاہتا ہوں۔ میرا یسوع پر ایمان ہے اور میں خداوند یسوع کو اپنا نجات دہندہ مانتا ہوں۔ میری مدد اور رہنمائی کرتاکہ تیری دی ہوئی زندگی میں تیرے مطابق چل سکوں۔ آمین “
اگر آپ نے یہ دعا کرلی ہے تو وہ آپکو بتائے کہ آپ کو کس گرجا میں جانا ہے۔ روزانہ دعا میں خدا سے باتیں کریں وہ آپ سے باتیں کرے گا۔ خدا کی آواز سنیں۔ خدا آپکی راہنمائی فرمائے گا۔ وہ آپ سے محبت کرتا ہے اور آپ کا خیا ل بھی رکھتا ہے۔ آپ ا س پر یقین کرسکتے ہیں۔ وہ انہیں کبھی ناکام نہیں ہونے دیتا جو اس پر یقین رکھتے ہیں۔ خداوند بہت مہان خدا ہے۔ اس پر مکمل یقین کیا جاسکتا ہے۔ آپ اس پر مکمل بھروسہ کرسکتے ہیں۔ آپ زندگی میں اس پر یقین کرسکتے ہیں۔ اپنی تمام ضرورتوں کو ا س کے سامنے لائیں۔ وہ آپ کا خیال رکھتا ہے اور اپنی برکتوں سے مالا مال کرتا ہے۔خداوند نے کہا کہ میں کبھی بھی تجھے اکیلا نہیں چھوڑوں گا او ر نہ کبھی تجھ سے دستبردار ہوں گا۔ خدا پر ایمان رکھیں۔ خداوند یسوع کے وسیلے تم پر فضل ہوتا رہے۔ روزانہ بائبل پڑھیں۔ یوحنا کی انجیل سے اس کا آغاز کریں۔
انٹر نیٹ سے مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔




